Contact Urdu
اوبرہیڈن پی-سی میں خوش آمدید
ملک گیر وفاقی فوجداری نظامِ عدل اور قانونی چارہ جوئی سے متعلق خدمات
اوبرہیڈن امریکہ میں قائم ایک قانونی فرم ہے۔ ہمارہ ادارہ وفاقی امریکی اور بین الاقوامی قانون پر عبور رکھتا ہے۔ ہمارے ادارے میں شامل بیشتر وکیل امریکی محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی مئوکلوں کو حکومتی پالیسیوں سے آگاہ کرنا اور دیگر قانونی مسئلوں سے متعلق بہترین خدمات فراہم کرنا ہمارا شعار ہے۔
- سابق امریکی محکمہ انصاف سے منسلک وکیل
- سابق ایف-بی- آئی، او-آئی-جی، آئی-آر-ایس، اور ڈی-ای-اے کے خصوصی اہلکار
- قانونی مشورے اور چارہ جوئی کے ماہر
اگر آپ ایک قابلِ بھروسہ قانونی فرم کی تلاش میں ہیں اور تجربہ کاروکیلوں سے قانونی مسائل کے سلسلے میں رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ بالکل صحیح جگہ پہنچے ہیں۔ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم امریکہ اور دیگر بیرونی ممالک کے مئوکلوں کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ حالانکہ ہم مختلف امور سے متعلق مدد فراہم کرتے ہیں، لیکن ہماری اصل توجہ مندرجہ ذیل قانونی امور پر مرکوز ہے۔
- وفاقی فوجداری نظامِ عدل اور مقدمات
- حکومتی تحقیقات اور چھان بین
- امریکی اور بین الاقوامی قانونی چارہ جوئی
- قانونی کارپوریٹ تعمیل
ہم سے رابطہ کرنا انتہائی آسان ہے۔ آج ہی ڈاکٹر نک اوبرہیڈن اور ان کے ساتھیوں سے رابطہ کریں، وہ بھی راضداری کے ساتھ بغیر کسی قیمت کے، تاکہ آپ سکون سے اپنے مسائل پر روشنی ڈال سکیں۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ ہم اپنے تجربے کی مدد سے آپ کے مسائل کا بہترین حل تلاش کرسکتے ہیں۔